اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویزن کی جانب سے صوبائی دفتر میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ ناظر عباس تقوی،علامہ جی ایم کراروی ،علامہ کا مران حیدر عابدی، یعقوب شہباز سمیت تمام ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شر کت کی اس موقع پر علامہ ناظر عباس تقوی کا خطاب میں کہنا تھا متحدہ مجلس عمل ہی وہی کامیاب جماعت ہے جو اس ملک کو بحرانوں سے نکلنے کی صلاحیت رکھتی ہے گز شتہ بیس سالوں سے سیاست کے نام پر کرپشن لوٹ مار اور عوام کا استحصال کیا جارہا ہے پینے کا پانی ،بجلی ،تعلیم ،صحت اور شہر کا انفرا اسٹریکچر تباہ کردیا گیا ہے اور شہر کراچی کو گندگی کا ڈھیڑ بنا دیا گیا ہے حکمرانوں نے عوام کی خون پسینے اور محنت کی کمائی کو دوبی،لندن،امر یکاو دیگر ممالک میں عربوں روپے کے فلیٹ،بنگلے اور گاڑیاں خرید نے میں میں سرف کردیا ہے اور عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں انشااللہ متحدہ مجلس عمل اس ملک میں عا د لانہ نظام کے لئے جد وجہد کرے گی اور اس ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کو قائم کرکے لو گوں کو سستا انصاف فراہم مہیاں کرے گی جس میں تمام قوموں اور مسلک کے حقوق کو مدنظر رکھا جائے گا دیگر رہنماوں کا خطاب میں کہنا تھا ماہ مبارک رمضان تز کیہ نفس اور تر بیت کا مہینہ تھا کارکنوں کو چائیے کے ماہ رمضان المبارک کے اثرات کو زائل ہونے سے بچائیں اور اپنی زندگی میں تقوی اور پر ہیز گاری کے نصب العین کو یقینی بنائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲